روز قیامت : نشانیاں اور ہولناکیاں

(قربِ قیامت … قیامت کب آئے گی؟علاماتِ قیامت صغریٰ وکبریٰ …نفخ صور اور کائنات کا خاتمہ … قیامت سے پہلے شدید زلزلہ … نفخ ثانی … روز قیامت بزبانی سورۂ تکویر، انفطار وانشقاق)

تمہید: قیامت کی وجۂ تسمیہ، دعا ہے کہ سب کا خاتمہ بالخیر اور توحید پر کرے، قبر وحشر کی حسرتوں سے بچائے اور فضل وکرم سے جنت نصیب فرمائے!

پختہ ایمان: سب کا مرنا اور عند اللہ پیش ہونا: ﴿ زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُ‌وا أَن لَّن يُبْعَثُوا ۚ قُلْ بَلَىٰ وَرَ‌بِّي … يَسِيرٌ‌ ٧ ﴾ … التغابن

قربِ قیامت: ﴿ تَعْرُ‌جُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّ‌وحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ … إِنَّهُمْ يَرَ‌وْنَهُ بَعِيدًا ٦ وَنَرَ‌اهُ قَرِ‌يبًا ٧ ﴾ … المعارج

أنس: « بعثت أنا والساعة كهاتين وضم السبابة والوسطى » … مسلم یعنی میرے اور قیامت کے درمیان کوئی نبی نہیں۔

قیامت کب؟ اسكا وقت صرف اللہ کو معلوم ہے! ﴿ يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْ‌سَاهَا ۖ قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِندَ رَ‌بِّي … ﴾

﴿ يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْ‌سَاهَا … ﴾ النازعات حديث جبريل: ما المسئول عنها بأعلم من السائل … م ع

علاماتِ قیامت: علم قیامت صرف اللہ کے پاس ہے، البتہ اس کی کچھ نشانیاں ہیں جو وحی میں مذکور ہیں، تاکہ ہم خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں!

﴿ فَهَلْ يَنظُرُ‌ونَ إِلَّا السَّاعَةَ أَن تَأْتِيَهُم بَغْتَةً ۖ فَقَدْ جَاءَ أَشْرَ‌اطُهَا ۚ فَأَنَّىٰ لَهُمْ إِذَا جَاءَتْهُمْ ذِكْرَ‌اهُمْ ١٨ ﴾ … محمد

بڑی نشانیاں: قیامت سے پہلے: دجال، نزول عیسیٰ، یاجوج ماجوج ، دابۃ الارض، سورج کا مغرب سے نکلنا

چھوٹی نشانیاں: آپکی بعثت ووفات، علم کا اٹھنا، جہالت پھیل جانا، جاہلوں کا بڑے عہدوں پر پہنچنا ، آلات موسیقی کا رواج، سرعام بکثرت شراب نوشی، اونچی عمارتیں بنانا، مساجد کے نقش ونگار میں مبالغہ، بچوں کا حکومت کرنا، امت کے آخری لوگوں کا پہلوں پر لعنت کرنا، قتل کا عام ہونا۔

حديث جبريل: « أن تلد الأمة ربتها، وأن ترى الحفاة العراة العالة رعاء الشاء يتطاولون في البنيان » … « إذا ولدت الأمة ربها فذلك من أشراطها، وإذا كانت العراة الحفاة رءوس الناس فذاك من أشراطها » … متفق عليه

1. عجمی عربوں کو جنم دیں (وکیع) 2. لونڈیوں كو فروخت اور پھر ان کی ہی اولاد لا علمی میں انہیں خرید لے 3. عقوق والدین 4. حاملہ عورت یا عورت اور اسکے بچے کو قید کیا جائے گا، دونوں میں جدائی ، پھر بچے کی بڑے ہوکر لا علمی میں اپنی ماں سے شادی: «إذا ولدت الأمة بعلها» مسلم

مزید علامات قیامت: « 1.لا تقومُ الساعةُ حتى تقتتلَ فئتانِ عظيمتانِ ، يكونُ بينهما مقتلةٌ عظيمةٌ ، دعوتُهما واحدةٌ (صفين) 2.وحتى يُبعثَ دجَّالونَ كذَّابونَ ، قريبٌ من ثلاثين ، كلُّهم يزعمُ أنَّهُ رسولُ اللهِ ، 3. وحتى يُقبضَ العِلمُ 4. وتكثُرَ الزلازلُ، 5.ويتقارب الزمانُ (قلت برکت، برائی تیزی سے عام ہوگی)، 6. وتظهرُ الفِتنُ ، 7. ويكثُرَ الهرْجُ ، وهو القتلُ، 8. وحتى يكثُرَ فيكمُ المالُ ، فيفيضُ حتى يهِمَّ ربُّ المالِ من يقبلُ صدقتَه ، وحتى يعرِضَه ، فيقول الذي يعرضُه عليه : لا أَرَبَ لي به، 9. وحتى يتطاولَ الناسُ في البنيانِ، 10. وحتى يمرَّ الرجلُ بقبرِ الرجلِ فيقول: يا ليتني مكانَه، 11.وحتى تطلعَ الشمسُ من مغربها ، فإذا طلعت ورآها الناسُ – يعني – آمنوا أجمعونَ ، فذلك حين ﴿ لَا يَنْفَعُ نَفْسًا إِيْمَانُهَا لَمْ تَكُنْ آمَنَتْ مِنْ قَبْلُ أَوْ كَسَبَتْ فِي إِيْمَانِهَا خَيْرًا ﴾ 1. ولتقومنَّ الساعةُ وقد نشر الرجلانِ ثوبَهما بينهما، فلا يتبايعانِه ولا يطويانِه. 2. ولتقومنَّ الساعةُ وقد انصرف الرجلُ بلبنِ لَقْحَتِه فلا يطعمُه. 3. ولتقومنَّ الساعةُ وهو يُليطُ حوضَه فلا يسقي فيه. 4. ولتقومنَّ الساعةُ وقد رفع أُكْلَتَه إلى فيه فلا يطعَمُها » … البخاري

آگ کا نکلنا: أبو هريرة: «لا تقوم الساعة حتى تخرج نار من أرض الحجاز تضيء أعناق الإبل ببُصرىٰ » متفق عليه. 654هـ

ربانی علماء کی موت: ابن عمرو: « إن الله لا ينزعُ العلم بعد أن أعطاكموه انتزاعا، ولكن ينتزعه منهم مع قبض العلماء بعلمهم، حتى إذا لم يبق عالم اتخذ الناس رؤوسا جُهَّالًا فسئلوا فأفتوا بغير علم فضَلّوا وأضلّوا» … م. ع.

امانت داری کا خاتمہ: حدیث حذیفہ: نبی کریمﷺ نے دو حدیثیں بیان کیں، ایک واقع ہوچکی ہے اور دوسری کا میں انتظار کر رہا ہوں۔ امانت لوگوں کے دلوں کی جڑ میں اتری، قرآن نازل ہوا، انہوں نے قرآن کا علم بھی حاصل کیا اور سنت کا بھی … پھر امانت آہستہ آہستہ اٹھ جائے گی … … ایک وقت آئے گا کہ لوگ بیع کریں گے لیکن کوئی امانت دار نہیں ہوگا حتیٰ کہ کہا جائے کہ فلاں قبیلے میں امین شخص ہے، ایک شخص کے متعلق کہا جائے گا کہ وہ مضبوط، عقل مند اور خوش مزاج ہے لیکن اس کے دل میں رائی برابر ایمان نہ ہوگا۔ ایک وقت تھا … متفق علیہ

بدکاری اور شراب نوشی، عورت کی کثرت: أنس: « إن من أشراط الساعة أن يقل العلم ويظهر الجهل، ويظهر الزنا، ويشرب الخمر، وتكثر النساء ويقل الرجال حتى يكون لخمسين امرأةً القيمُ الواحدُ » … متفق عليه

یہود ونصاریٰ کی پیروی: أبو سعيد الخدري: « لتتبعن سنن من کان قبلکم شبرا بشبر وذراعا بذراع حتى لو دخلوا حجر ضب لدخلتموه» قالوا يا رسول الله! اليهود والنصارىٰ؟ قال: « فمن؟ » … متفق عليه

علم پر عمل نہیں ہوگا: « ایک چیز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ اس وقت ہوگا جب علم چلا جائے گا، میں نے کہا: کیسے چلا جائے گا جب ہم بھی قرآن پڑھتے ہیں اور بچوں کو پڑھاتے ہیں؟ (اسی طرح قیامت تک ہوگا) فرمایا: اے زیاد بن لبید! تجھے تیری ماں گم پائے، میں تجھے عقلمند سمجھتا تھا۔ کیا یہود نصاریٰ تورات وانجیل نہیں پڑھتے لیکن اس پر عمل نہیں کرتے » صحیح ابن ماجہ، ابن مسعود: حفظ قرآن حروف کے حفظ سے نہیں بلکہ حدود کے قیام سے ہوتا ہے۔ عبادۃ : سب سے پہلے خشوع اٹھایا جائے گا، ممکن ہے ایک آدمی جامع مسجد میں داخل ہو اور وہاں ایک بھی خشوع والا نہ ہو۔

اسلام کا مٹنا اور قرآن کا اٹھایا جانا: حذیفہ: اسلام مٹے گا، جیسے کپڑے کا داغ حتیٰ کہ کسی کو نماز، روزہ، صدقہ ، قربانی کا علم نہ ہوگا، ایک رات قرآن کو بھی اٹھا لیا جائے گا حتیٰ کہ ایک آیت بھی نہ رہے گی۔ بڑے کہیں گے ہم نے آباؤ اجداد سے کلمہ توحید سنا تھا ہم بھی وہی پڑھتے ہیں … صحیح ابن ماجہ

علامات کبریٰ : دجال: 1. ایک آنکھ سے کانا، اس آنکھ پر ایک موٹی جلد اسے ڈھانپ رہی ہوگی، 2. دونوں آنکھوں کے درمیان مکتوب: کافر،

3. اسکے ساتھ دو نہریں ہوں گی (ایک جنت اور ایک جہنم) ، 4.چار جگہوں کے علاوہ ہر جگہ جائے گا: کعبہ، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ اور کوہِ طور، 5.زمین میں چالیس دن رہے گا … بچاؤ: اس کے فتنے سے بچنے کیلئے سورۂ کہف کی شروع یا آخر کی دس آیات کو یاد کر لیا جائے۔

2. نزول عیسیٰ: « كيف أنتم إذا نزل ابن مريم فيكم وأمكم » … متفق عليه …

قيامت كن لوگوں پر قام ہوگی؟: بد ترین لوگوں پر! أنس: « لا تقوم الساعة حتى لا يقال في الأرض: الله الله » … مسلم

نواس بن سمعان: « ويبقى شرار الناس، يتهارجون تهارج الحمر، فعليهم تقوم الساعة » … مسلم