وَحَاقَ بِالِ فِرْعَوْنَ سُوءُ الْعَذَابِ
اور خود فرعونیوں پر سخت عذاب آپڑا۔
النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوًّا وَعَشِيًّا وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ
وہ صبح اور شام آگ کے سامنے لائے جاتے ہیں، اور جس دن قیامت قائم ہو گی (حکم ہو گا) فرعونیوں کو سخت عذاب میں لے جاؤ۔
وضاحت: آل فرعون کو اس وقت عذاب ہو رہا ہے اور وہ قبروں میں ہیں اسی آیت میں ہے کہ قیامت کا عذاب اور بھی سخت ہے۔
