ماه ربیع الاول

وجہ تسمیہ: چونکہ اس مہینے میں زمین بڑی زرخیز ہوتی تھی اس لئے اس مہینے کا نام رابیع الاول پڑ گیا اور رابیع کے معنی زرخیزی کے ہیں۔ اور اس مہینہ کو عہد جاہلیت میں ’’خوان‘‘ یعنی خیانت کرنے والا بھی کہا جاتا تھا۔

اہم واقعات :

٭ اس ماہ میں آپﷺ کو نبوت سے سرفراز کیا گیا۔

٭ آپ ﷺ اپنے ساتھی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ غار ثور میں اس ماہ میں داخل ہوئے،

٭ مسجد قباء کی بنیاد اسی ماہ میں رکھی گئی،

٭ آپ ﷺ کی وفات اسی ماہ 11ھ میں ہوئی۔

٭ سب سے پہلے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خلیفہ المسلمین اس ماہ میں چنا گیا۔

٭ غزوہ بواط ہجرت کے ایک سال اور ایک مہینہ بعد اسی ماہ میں پیش آیا

٭غزوه دومتہ الجندل ای ماه 5ھ کو پیش آیا۔

٭ غزوہ لحیان بن ہذیل بن مدرکہ اسی ماہ 6 ھ میں پیش آیا

٭ غزوہ غطفان ہجرت کے دو سال اور ایک ماہ بعد اسی ماہ میں پیش آیا٭

٭ سقوط غرناطہ اور مسلمانوں کی حکومت کا خاتمہ اسی ماه 897ھ موافق 1492ء کو ہوا۔

معرکہ حطین صلاح الدین ایوبی کی قیادت میں اسی ماه 583ھ میں پیش آیا۔

٭ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی پیدائش اسی ماہ 164ھ کو ہوئی اور 231 ھ میں وفات

پائی،

٭ سلطان محمد فاتح کی وفات اسی ماہ میں 886ھ میں ہوئی۔