ماہ محرم الحرام

وجہ تسمیہ

چونکہ اس مہینے میں لڑائی کرنا حرام ہے اس لیے اس کا نام محرم الحرام پڑ گیا۔ عہد جاہلیت میں اس کا دوسرا نام ’’مؤتمر‘‘ تھا کیونکہ اس میں لوگ اکٹھے ہو کر مشورہ کرتے تھے اور مؤتمر کے معنی ہیں مشورہ کرنا۔ اہل عرب اس مام کی تعظیم کرتے اور اس میں قتل و خوں ریزی کو حرام سمجھتے تھے لیکن بعد میں انہوں نے ایک نیا طریقہ یہ ایجاد کر لیا کہ انہیں لڑائی کرنے ہوتی تو محرم کے مہینے کو مؤخر کر دیتے تاکہ اس میں لڑائی کر سکیں لیکن جب اسلام آیا تو یہ واضح کر دیا کہ یہ ماہجرمت کا ہے اسے کسی غرض سے تقدیم یا تاخیر کرنا کسی طرح جائز نہیں ہے۔

اہم واقعات

٭ اسلامی سال کی ابتدای محرم الحرام کے مہینے سے ہوتی ہے اور اس کی تبداء عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے اشارہ پر عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کے دور خلافت 16 ھ میں ہوئی۔

٭ بنی ہاشم اور بنی عبدالمطلب اور نبی ﷺ اور مسلمانوں سے قریش کا قطع تعلق اسی ماہ سے شروع ہوا۔

٭ ام المؤمنین خدیحہ رضی اللہ تعالی عنہا کا انتقال اسی ماہ میں ہوا۔

٭آپﷺ کے چچا ابو طالب کا انتقال اسی ماہ میں ہوا۔

٭عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما کی پیدائش اسی ماہ میں شعب ابی طالب میں ہوئی۔

٭ علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ کی شادی فاطمہ بنت محمد(ﷺ) سے اسی ماہ 3ھ میں ہوئی۔

٭غزوہ خیبر کا واقعہ اسی ماہ 7ھ میں پیش آیا۔

٭ رسول اللہ ﷺ نے بادشاہوں اور لیڈروں جیسے حبشہ کا بادشاہ نجاشی، روم کا بادشاہ قیصر، فارس کا بادشاہ کسریٰ اور بلقاء کا بادشاہ حارث بن ابی شمر غسائی، قبطیوں کا لیڈر مقوقس، اور یمامہ کے لیڈر ہوذہ بن علی حنفی کو اسی ماہ 7 ھ میں دعوت اسلام دی۔

٭ رسول اللہ ﷺ نے رملہ بنت سفیان سے اسی ماہ 7ھ میں شادی کی۔

٭جنگ قادسیہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ کی قیادت میں اسی ماہ 14ھ میں اہل فارس کے خلاف ہوئی جس میں مسلمانوں کو کامیابی ملی۔

٭عیسی علیہ السلام کو آسمان کی طرف اسی ماہ میں اٹھایا گا۔

٭ماریہ قبطیہ ام ابراہیم بن محمد (ﷺ) کی وفات اسی ماہ 16ھ کو ہوئی۔

٭عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کو اسی ماہ 24ھ کوامیر المؤمنین منتخب کیا گیا۔٭ عمرو بن العاص رضی اللہ تعالی عنہ کے ذریعے اسکندریہ اسی ماہ میں فتح ہوا۔

٭حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالی عنہ کو اسی ماہ 61ھ کو شہادت نصیب ہوئی۔

٭ ہلاکو خان کے ہاتھوں اسی ماہ 656ھ میں دولت عباسیہ کا خاتمہ ہوا

٭ابرہہ کے لشکروں پر اسی ماہ میں عذاب نازل ہوا۔

٭ دولت عثمانیہ کا خاتمہ اسی ماہ 1337ھ میں ہوا۔

عبدالعزیز بن باز کی وفات 27 محرم 1430 ) موافق 14 مئی 1999 کو ہوئی۔

٭ اللہ تعالی نے ابراہیم علیہ السلام کو اسی ماہ میں اپنا دوست چنا۔

٭ سارہ کو اسحاق علیہ السلام کی پیدائش کی بشارت اسی ماہ میں دی گئی۔

٭ یعقوب علیہ السلامم کی بینائی اسی ماہ میں واپس لوٹ آئی۔

٭ ایک طویل مدت کے بعد یوسف اور یعقوب علیہما السلام کی ملاقات اسی ماہ میں ہوئی۔

٭ ایوب علیہ السلام کو شفایابی اسی مہینے میں نصیب ہوئی۔

٭ موسی علیہ السلام نے ابنے لاؤ لشکر کے ساتھ سمندر کو اسی مہینے میں پار کیا۔

٭اللہ تعالی نے فرعون اور اس کے لشکر کو سمندر میں ماہ محرم میں غرق کیا۔

٭ اللہ تعالی نے موسی علیہ السلام سے اسی ماہ میں کوہِ طور پر بات کی۔

٭ یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے اسی ماہ میں آزاد ہوئے۔