مسلم کا احترام کرنا

عنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنْ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَالَ: كُلُّ المُسْلِمِ عَلَى المُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُهُ مَالُهُ وَعِرْضُهُ (اخرجه مسلم)

(صحیح مسلم: كتاب البر والصلة والآداب، باب تحریم ظلم المسلم وخذله و احتقاره و دمه وعرضه وماله.)

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله ﷺ نے فرمایا: ہر مسلمان کا خون، اس کی آبرو اور اس کا مال دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔

وَعَن أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: مَنْ رَدَّ عَنْ عِرْضِ أَخِيهِ رَدَّ اللَّهُ عَنْ وَجْهِهِ النَّارَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ . (أخرجه الترمذي).

(سنن ترمذي، أبواب البر والصلة عن رسول الله باب ما جاء في الذب عن عرض المسلم، وقال حديث حسن و صححه الألباني في غاية المرام:431)

ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے اپنے مسلمان بھائی کی عزت کا دفاع کیا، اللہ تعالی قیامت والے دن اس کے چہرے سے جہنم کی آگ دور کر دے گا۔

تشریح:

اسلام نے مسلمانوں کی عزت و ناموس کی حفاظت کی بڑی اہمیت بتائی ہے اس لئے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جس نے کسی مسلمان کی عزت و آبرو کی حفاظت کی تو اللہ تعالی ایسے شخص کو جہنم میں داخل نہیں فرمائے گا بلکہ اسے جنت عطا کرے گا۔ لہذا اہل ایمان کو چاہئے کہ وہ اپنی ذات سے کسی مسلمان کو تکلیف نہ پہنچائیں بلکہ ان کی عزت واحترام کریں۔

فوائد:

٭ مسلمان کا خون ، مال اور عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔

٭ مسلمان کی عزت و آبرو کی حفاظت کرنا سعادت دارین کا سبب ہے۔