
وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ (آل عمران : 135)
اور وہ لوگ کہ جب کوئی بے حیائی کرتے ہیں، یا اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں تو اللہ کو یاد کرتے ہیں، پس اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں اور اللہ کے سوا اور کون گناہ بخشتا ہے؟ اور انھوں نے جو کیا اس پر اصرار نہیں کرتے ، جب کہ وہ جانتے ہوں ۔
برادران اسلام ! کوئی انسان بھی غلطیوں سے پاک صاف نہیں ہے۔ بحیثیت انسان ہر کسی سے خطا ونسیان کا صدور نا گزیر ہے۔ لہٰذا اچھا انسان وہی ہے جو غلطی کرنے کے بعد اس کی معذرت کر لیتا ہے۔