
یوم یکجہتی کشمیر ہر سال ۵ فروری کو منا یا جاتا ہے جس کا مقصد بھارتی قبضے میں مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی ، ہمدردی اور انہیں یہ باور کرانا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول میں تنہا نہیں ہیں۔ پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے موقف کو دنیا کے سامنے، عالمی اداروں تک پہنچاتے رہیں گے۔
یہ دن (۵) فروری) کشمیر کے ساتھ تجدید کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ہر سال 5 فروری 1990 سے منایا جا رہا ہے۔ اس سال کشمیریوں نے جہاد کا علم تھام کر قابض بھارتی فواج سے ٹکرانے کا فیصلہ کیا۔ 28 سال گزر جانے کے بعد بھی کشمیریوں کا جذبہ پہلے دن کی مانند تازہ اور پر عزم ہے۔ اس مناسبت سے آج کے خطبہ جمعہ میں کشمیر کی تاریخی حیثیت ، مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجوہات اور کشمیر کے حوالے سے ہماری ذمہ داریاں کیا ہیں، اس حوالے سے چند معروضات پیش کی جائیں گی۔