
امتحان دراصل قربانی مانگتا ہے، دنیا کا اصول ہے کہ جو شخص امتحان میں کامیاب ہونے کے لیے قربانی نہیں دیتا وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔ گویا کامیابی کے لیے امتحان اور قربانی دینا لازم ہے۔
دین اسلام قربانیوں کا مجموعہ ہے، انسان اپنے خالق و مالک کے حکم کا پابند ہے۔ حلال وحرام کی پابندی، نیکی کو بجالانے اور برائی سے رکنے کا حکم اور اللہ تعالیٰ کی رضا و رحمت کو پانے کے لیے مال و جان کو قربان کر دینا۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کی خدمت اور فائدے کے لیے کائنات میں سب کچھ پیدا کیا۔ حلال کردہ چیزوں سے فائدہ اٹھانا جائز قرار دیا ہے۔ مثلا : جانوروں پر سواری کرنا ، دودھ حاصل کرنا، بار برداری کا کام لینا