
یورپی ممالک میں قرآن مجید کی بے حرمتی، جلانے، پھاڑنے یا ناموس رسالت پر توہین آمیز مواد شائع کرنے کے مسلسل واقعات، خواہ وہ سویڈن ہو یا ہالینڈ ، ڈنمارک ہو یا فرانس ۔ اس قسم کی پیچ حرکات انتہائی غیر اخلاقی ، غیر قانونی اور اشتعال انگیز ہیں، بلکہ غور جائے تو یہ دہشت گردی ہے، جو دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیلنے کا سبب بن سکتی ہے۔ سویڈن میں قرآن مجید کی حالیہ بے حرمتی کا واقعہ عالمی طور پر دہشت گردی ہے، ذراد دیکھئے! یہ واقعہ با قاعدہ حکومت کی زیر نگرانی ہوا، موقع پر پولیس اہلکار سیکورٹی فراہم کر رہے تھے۔ سچ تو یہ ہے کہ کفار کی یہ حرکت عالم اسلام کے خلاف ایکٹ آف وار (Act of War) ہے۔ یہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے ایمان، احساس اور جذبات پر حملہ ہے۔ یہود و نصاری کے بالمقابل مسلم حکمرانوں کا ریسپانس (Response) انتہائی کمزور اور نا قابل قبول ہے۔
ڈاؤن لوڈ