
ایک رب کی بندگی کی دعوت
آپ صلی یم کی بعثت جس زمانے میں ہوئی ، اس وقت تمام لوگ شرک کے اندھیروں میں تھے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے آپ کئی ایم کو سب سے پہلے لوگوں کے شرک سے باز آنے اور صرف اللہ کی عبادت کرنے کا حکم دلوایا۔ اور اس مشن میں آپ علیکم منفرد نہیں تھے، بلکہ جتنے بھی انبیائے کرام یہ نام اس دنیا میں مبعوث ہوئے ، سب نے اپنی قوم کو اسی توحید کا درس دیا، چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوت (النحل: 36)
