
امانت داری اختیار کرو
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا (النساء : 58)
اللہ تعالی تمہیں تا کیدی حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں انہیں پہنچاؤ۔
ایک دوسرے مقام پر فرمایا :
فَلْهُوةِ الَّذِي أُوتِينَ أَمَا نَتَهُ ( البقرة : 283)
تو جس پر اعتبار کیا گیا ہے وہ اپنی امانت ادا کرے۔
اسی طرح سیدنا ابوہریرہ ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم سلام نے فرمایا :
أَةِ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ، وَلَا تَحْنُ مَنْ خَانَكَ
جو تمہارے پاس امانت رکھے اسے اس کی امانت پوری کی پوری لوٹا دو اور جو تمہارے ساتھ خیانت کرے تو تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو۔“
سنن ابی دارد : 1534، قال الألباني: صحيح