
انسانی زندگی نمی و خوشی ، آسانی اور تنگی کے درمیان گزر رہی ہے، دنیا دار الامتحان ہے، جس میں ہر شخص آزمائش سے گزر رہا ہے، اصل سمجھنے کی بات یہ ہے کہ آزمائشیں کیوں آتیں ہیں؟ اور آزمائش کے وقت انسان کا رویہ کیا ہے؟ کتاب وسنت کی روشنی میں آزمائش کے کئی اسباب ہیں، مثلاً: ایمان کی پرکھ، کھرے کو کھوٹے سے الگ کرنے ، مال ، جان اور خوف کے ذریعے آزمائش ہوتی ہے، آزمائش بسا اوقات رحمت ہوتی ہے اور بعض اوقات زحمت، لیکن ایمان والوں کے لیے آزمائش رحمت کا باعث اور اللہ کی طرف رجوع کا سبب ہے۔
ڈاؤن لوڈ