دجال کی حقیقت

عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ أَنْذَرَ أُمَّتَهُ الأَعْوَرَ الكَذَّابَ، أَلَا إِنَّهُ أعْوَرُ وَإِنَّ رَبَّكُمْ عزوجل لَيْسَ بِاَعْوَرَ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ: ک ف ر (کافر)، (اخرجه مسلم)
(صحيح مسلم كتاب الفتن وأشراط الساعة، باب ذكر الدجال وصفته وما معه.)
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو بھی نبی آیا، اس نے اپنی امت کو جھوٹے کانے (دجال) سے ضرور ڈرایا، خبر دار، وہ دجال کانا ہے اور تمہارا رب کا نا نہیں ہے، اس دجال کی دونوں آنکھوں کے درمیان ک، ف ر (کفر) لکھا ہوا ہوگا۔
عَنْ عِمْرَانُ بن حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يقُولُ : مَا بَيْنَ خَلْقِ آدم إِلٰى قِيَامِ السَّاعَةِ خَلْقَ أَكْبَرُ مِنَ الدَّجال . (أخرجه مسلم).
(صحیح مسلم: كتاب الفتن وأشراط الساعة، باب في بقية من أحاديث الدجال.)
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا۔ کہ آدم علیہ السلام کی پیدائش سے قیامت کے برپا ہونے تک، دجال کے فتنے) سے زیادہ خطر ناک کوئی چیز نہیں۔
عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ الدَّجَال أعْوَرُ الْعَيْنِ الْيُسْرٰى، جُفَالُ الشَّعْرِ مَعَهُ جَنَّةُ وَنَارٌ، فَنَارُهُ جَنَّة وجنتهُ نَارٌ. (أخرجه مسلم)
(صحیح مسلم: كتاب الفتن وأشراط الساعة، باب ذكر الدجال وصفته وما معه)
حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دجال بائیں آنکھ کا کانا ہے، زیادہ بالوں والا ہے، اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہے، اس کی جنم جنت ہے اور جنت جہنم ہے۔
تشریح:
اللہ تعالی اور اس کے رسول ﷺ نے قرب قیامت کی بے شمار نشانیاں بتلائی ہیں انہیں میں دجال کا ظہور بھی ہے اللہ تعالی اس کے ذریعہ لوگوں کو آزمائش میں ڈالے گا اور اسے کچھ ایسے انوکھے امور عطا فرمائے گا جو اکثر و بیشتر لوگوں کو دھوکے میں ڈال دے گا جیسا کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہے، اس کی جہنم جنت ہے اور جنت جہنم ہے۔ یعنی جو لوگ اس کی باتوں کو مان لیں گے اسے دو اپنی جنت میں ڈالے گا جو حقیقت میں جہنم ہوگی اور جو لوگ اس کی باتوں کو نہیں مانیں گے اسے وہ اپنی جہنم میں ڈالے گا جو حقیقت میں جنت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ ہم تمام مسلمانوں کو فتنہ دجال سے محفوظ رکھے۔
فوائد:
٭ فتنہ دجال حق ہے۔
٭ دجال کا خروج قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ہے۔
٭ دجال اندھا ہوگا اس کے آنکھوں کے درمیان لفظ کافر لکھا ہو گا۔
٭ دجال کے ساتھ جنت اور جہنم ہوگی۔
٭٭٭٭٭