
اللہ اور اس کے فرشتوں کا درود پڑھنا:
ارشاد باری تعالی ہے:
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا
تَسْلِيمًا (الاحزاب : (56)
بے شک اللہ اور اس کے (سب) فرشتے نبی مکرم صلی علیم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں، اے ایمان والو! تم ( بھی ) ان پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو۔
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ خود اللہ تعالیٰ اور اس کے مقربین فرشتے بھی نبی کریم پر درود پڑھتے ہیں۔ اللہ رحمتوں کے نزول کی شکل میں اور فرشتے طلب استغفار ورفع درجات کی صورت میں اور ساتھ ہی اہل ایمان کو بھی اس کا حکم دیا گیا کہ وہ بھی نبی کریم کئی ایم پر درود پڑھا کریں۔
