
ہدایت کی اقسام:
ہدایت کی چار اقسام ہیں:
وہ ہدایت جو ہر عاقل شخص کو حاصل ہوتی ہے، یعنی اسے اللہ کی طرف سے ہی اپنے فوائد اور ضروریات کی چیزوں کو اختیار کرنے کی راہنمائی ملی ہوتی ہے، بلکہ اس قسم میں ہر چیز ہی شامل ہے۔ جیسا کہ فرمانِ باری تعالی ہے:
رَبُّنَا الَّذِي أَعْطَى كُلَّ شَيْءٍ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى﴾ [طه: 50] ہمارا پروردگار وہ ہے جس نے ہر چیز کو تخلیق عطا کی ، پھر ہدایت بخشی ۔“