ہر کام دائیں جانب سے شروع کرنا مستحب ہے

عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ يُعْجِبُهُ التَّيَمن فِي تَنَعُّلِهِ وَتَرُجُّلِهِ وَ طُهُوْرِهِ وَفِي شَأْنِهِ كُلِّه. (متفق عليه)
(صحیح بخاری: کتاب الوضوء، باب التيمن في الوضوء والغسل، صحيح مسلم: كتاب الطهارة باب التيمن في الطهور وغيره)
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ہر کام داہنی طرف سے شروع کرنے کو پسند فرماتے تھے، جوتا پہنے میں، کنگھا کرنے میں اور اپنے تمام کام میں۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَة رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَاْ بِالْيَمِيْنِ، وَإِذَا انْتَزَعَ فَلْيَبْدَأُ بِالشِّمَالِ لِتَكْنِ اليُمْنَى أَوَّلُهُمَا تتعَلُ وَآخِرُ هُمَا تُنْزَعُ . (متفق عليه).
(صحیح بخاری: کتاب اللباس، باب ينزع نعله اليسرى، صحيح مسلم: كتاب اللباس والزينة، باب استحباب لبس النعل في اليمني أولا والخلع من اليسرى.)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص جوتا پہنے تو دائیں طرف سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں طرف سے اتارے تاکہ داهنی جانب پہننے میں اول ہو اور اتارنے میں آخر ہو۔
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ أَنِّي بِلَيْنِ قَدْ شِيْبَ بمَاءٍ، وَعَنْ يَمِينِهِ أَعْرَابِي وَعَن شِمَالِهِ أَبو بَكْرٍ، فَشَرِبَ ، ثُمَّ أَعْطَى الأغرابي وقَالَ: اَلْأَيْمَنُ فَالْأَيْمَنُ (أخرجه البخاري).
(صحيح بخاري: كتاب الأشربة، باب الأيمن والأيمن في الشرب)
انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پانی ملا ہوا دودھ پیش کیا گیا۔ آپ کے کے داہنی طرف ایک دیہاتی تھا اور بائیں طرف ابو بکر رضی اللہ عنہ، آپ اللہ نے پی کر باقی دیہاتی کو دیا اور فرمایا کہ پہلے دائیں پھر بائیں۔
تشریح:
اسلام نے ہر نیک کام کو دائیں جانب سے شروع کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ دائیں کو شرف وعزت حاصل ہے۔ چاہے مجلس میں کسی چیز کے دینے کا معاملہ ہو یا مسجد میں داخل ہونے دیا کپڑا و جوتا پہنے یا بالوں میں کمی کرنے کا مسئلہ ہو فرضیکہ کہ جتنے بھی معاملات ہوں تمام معاملات میں دائیں جانب کا خیال رکھنا ضروری ہے لیکن اگر کسی سے بھول ہو جائے اور اس پر عمل نہ ہو سکے تو ایسی صورت میں وہ اثواب سے محروم رہے گا۔ آپ سے ثابت ہے کہ آپ ﷺ نے مجلس میں کسی بھی چیز کو پہلے دائیں جانب سے دینا شروع کیا اور اس طرح کنگھی کرنے اور جو تا وغیرہ پہنے میں بھی دائیں جانب کا حکم دیا ہے اللہ تعالی ہمیں تمام امور میں دائیں جانب کو اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
فوائد:
٭ شرف و تکریم کی وجہ سے ہر کام کو دائیں طرف سے شروع کرنا مستحب ہے۔
٭ جوتے پہنتے اور کںگھی کرتے وقت دائیں طرف سے شروع کرنا مستحب ہے۔
٭ جماعت میں لوگوں کو کچھ دیتے وقت دائیں جانب کا خیال رکھنا مستحب ہے۔
٭٭٭٭