
عزت اللہ تعالیٰ کی ذاتی صفت ہے؛ یعنی وہی عزت والا اور عزت عطا کرنے والا اور وہی و غلبہ وقہر والا ہے۔ عربی لغت میں عزت کے دو معانی پائے جاتے ہیں: ایک غالب ہونا اور دوسرا پیارا ومحبوب ہونا ہے۔
امام راغب نے کہا: العزیز وہ ہے جو غالب ہو اور اس پر کوئی غالب نہ ہو۔ اللہ کی عزت دائمی اور باقی رہنے والی ہے ، یہی حقیقی اور قابل تعریف عزت ہے ۔
فتح الباري: 14/315
اللہ تعالی اپنی صفت عزت کے ساتھ عزیز ہے، اُس نے مخلوق کے درمیان رحمت کی طرح عزت کو بھی تقسیم کیا ہے، گویا مخلوق کے ہاں عزت کے جو بھی معیار ہیں، وہ اللہ ہی کے عطا کردہ ہیں۔
