جمادی الاولی

وجہ تسمیہ: چونکہ اس مہینے میں سخت سردی کی وجہ سے پانی جم جاتا تھا اس لئے اس کا نام جمادی پڑ گیا کیونکہ جمادی کے معنی جم جانے کے ہوتے ہیں اور زمانہ جاہلیت میں اس کا نام حنین یعنی چاہنے والا تھا۔
اہم واقعات:
٭غزوہ بدر الاولی اسی ماہ 2ھ میں پیش آیا۔
٭ غزوہ ذات الرقاع اسی ماہ 4ھ میں پیش آیا۔
٭ سریہ زید بن حارثہ جسے عیص کی جانب بھیجا گیا تھا اسی ماہ 6ھ میں روانہ کیا گیا۔
٭ واقعہ اجنادین ای ماه پیش آیا۔
٭ غزوہ موتہ اسی ماہ 8 ھ میں پیش آیا۔
٭ عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کی شہادت اسی ماہ 8ھ میں ہوئی۔
٭ جعفر بن ابی طالب اور زید بن حارثہ رضی اللہ عنہما کی شہادت اسی ماہ 8ھ کو ہوئی۔
٭ عبدالله بن زبیر رضی اللہ عنہ کو اسی ماه 73ھ کو شہید کیا گیا۔
٭ قسطنطنیہ کی فتح سلطان محمد فاتح کے ہاتھوں اسی ماه 857ھ موافق 1453ء کو ہوئی۔
٭ امام جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ کی وفات 19 جمادی الاول 922ھ موافق 20۔10۔1505ء کو ہوئی،
٭ محمد رئیس ندوی رحمہ اللہ کی وفات 14 جمادی الاول 1430ھ کو ہوئی۔
٭٭٭٭٭