
جھوٹ ایک ایسا معاشرتی ناسور ہے جو اعتماد، محبت اور باہمی تعلقات کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔ جس معاشرے میں جھوٹ عام ہو جائے وہاں انصاف مفقود، حق دب جاتا ہے اور منافقت پروان چڑھتی ہے۔ جھوٹ صرف ایک فرد کا گناہ نہیں بلکہ پوری سوسائٹی کو بے یقینی، عدمِ اعتماد اور بدامنی کے راستے پر ڈال دیتا ہے۔
معاشرتی زندگی میں جھوٹ مختلف صورتوں میں سامنے آتا ہے، جیسے لین دین میں دھوکا دہی، وعدہ خلافی، جھوٹی گواہی، غیر ضروری مبالغہ آرائی، افواہیں پھیلانا اور سوشل میڈیا پر غلط معلومات عام کرنا۔
اسلام نے جھوٹ کو تمام برائیوں کی جڑ قرار دیا ہے کیونکہ جھوٹ کردار کو برباد، رشتوں کو متاثر اور معاشرے کو کمزور کر دیتا ہے۔ سچائی اختیار کرنا ہی ایک مضبوط، پرامن اور بااعتماد معاشرے کی اصل بنیاد ہے۔
ڈاؤن لوڈ