باہمی تفریق و تحریش ﴿إِنَّ الشَّيْطٰنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوهُ عَدُوّاً) (فاطر:6) بات ہو رہی تھی کہ شیطان نے جزیرۃ العرب میں جب اسلام کے غلبے اور فیصلہ کن فتح کا منظر دیکھا اور جب ﴿وَ رَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰهِ اَفْوَاجًاۙ۲﴾ کے مصداق ہر طرف سے فوج در فوج اور جوق در جوق لوگ اسلام میں داخل ہونے لگے…