ماه جمادی الآخرة

وجہ تسمیہ : چونکہ اس مہینے میں سخت سردی کی وجہ سے پانی جم جاتا تھا اس لئے اس کا نام جمادی آخر پڑ گیا کیونکہ جمادی کے معنی جمنا کے ہوتے ہیں اور زمانہ جاہلیت میں اس کا نام زیاد ’’زیاء‘‘ تھا اور یا ایک قاتل عورت کا نام تھا جس کے نام پر اس ماہ کا نام رکھا گیا۔

اہم واقعات:

٭ غزوہ ذی العشیر و ای ماہ 2 ھ میں پیش آیا۔

٭ ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات اس ماہ 4ھ میں ہوئی۔

٭ غزوہ ذی قرد اسی ماہ 6ھ میں پیش آیا۔

٭غزوہ ذات السلاسل اسی ماہ 8ھ میں پیش آیا۔

٭ امیر المومنین ابو بکر رضی اللہ عنہ کی وفات اسی ماہ 13 ھ کو ہوئی۔

٭عمر بن خطاب رضی اللہ عنہا کو اس ماہ 13ھ میں امیر المومنین منتخب کیا گیا۔

 واقعہ یرموک اس ما 13ھ کو پیش آیا اور ایک دوسرا قول ہے کہ رجب 15 ھ کو پیش آیا،

٭ طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کو اسی ماہ 36ھ میں شہید کیا گیا۔

٭ ہارون رشید کی لڑائی رومیوں سے اسی ماہ 165 میں ہوئی اور کامیابی بھی ملی۔

٭ ابو حامد الغزالی کی وفات اس ماہ کی 14 تاریخ 505 ھ کو ہوئی۔

  محمد بن علی بن محمد الشوکانی کی وفات اسی ماہ 1255 ھ میں ہوئی۔

٭٭٭٭