ماہ رمضان المبارک

وجہ تسمیہ: چونکہ زمین اس ماہ میں تیز تپش کی وجہ سے خشک ہو جاتی تھی اس لئے اس کا نام رمضان پڑ گیا کیونکہ رمضان کے معنی تپش اور جلن کے ہوتے ہیں اور اہل عرب اس ماہ کو ’’نافق‘‘ یعنی مراہوا کہتے تھے۔

اہم واقعات:

٭ رسول الله پر وحی کی ابتداء اسی ماہ سے ہوئی۔

٭ جنگ بدر اسی ماه 2ھ میں ہوئی۔

٭ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات نبوت کے دسویں سال اسی ماہ میں ہوئی۔

٭ رسول اکرمﷺ نے مکہ کو اسی ماہ 8ھ میں فتح کیا۔

٭ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہ کی وفات کے 17 رمضان 57ھ میں ہوئی۔

٭ شہر اندلس کو اسی ماہ 92ھ میں فتح کیا گیا۔

٭ معرکہ بلاط الشہدء ایی ماہ 114ھ میں پیش آیا۔

٭ امام عبداللہ بن مبارک کی وفات اسی ماہ 181 میں ہوئی۔

٭ محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ کی وفات اسی ماہ 256ھ میں ہوئی۔

٭ امام ابن حزم الظاہر کی پیدائش 30 رمضان 384 ھ میں ہوئی۔

٭ امام ابن الجوزی رحمہ اللہ کی وفات اس ماہ 97ھ میں ہوئی۔

٭ معرکہ عین جالوت اسی ماه 657 ھ میں پیش آیا۔

٭ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی پیدائش 27 رمضان 1347 موافق 29 مارچ 1929ء کو سعودی عرب کے شہر عنیزہ میں ہوئی۔

٭٭٭٭