ماه شوال المکرم
وجہ تسمیہ:
چونکہ اس مہینے میں اونٹیاں جفتی کے لئے اپنے جوڑے کی تلاش میں دم اٹھائے گھومتی پھرتی تھیں نیز یہ بھی کہا گیا ہے کہ اونٹنیوں کے دودھ خشک ہو جاتے تھے اس لئے اس کا نام شوال پڑ گیا۔ اور زمانے جاہلیت میں اس ماہ کا نام ’’واغر‘‘ یعنی بلا دعوت و اجازت کسی کے یہاں کھانے کے لئے پہنچ جاتا تھا۔
اہم واقعات:
٭ رسول اللہ ﷺ نے سودہ رضی اللہ عنہا سے نبوت کے دسویں سال اسی ماہ میں شادی کی۔
٭ رسول اللہ ﷺ نے ام المومنین عائشہ بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہا سے نبوت کے گیارہویں سال اسی ماہ میں شادی کی۔
٭ نبی ﷺ نے اہل طائف کو دعوت اسلام اسی ماہ میں دی۔
غزوہ احد اسی ماہ 3ھ میں پیش آیا۔
٭ آپ ﷺ کے چچا حمزہ بن عبد المطلب کو اسی ماہ میں شہید کیا گیا۔
٭ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی وفات 15 شوال 1321ھ موافق 11جنوری 2001ء کو ہوئی۔
٭٭٭٭٭