ماه ذوالحجہ

وجہ تسمیہ: چونکہ اس مہینے میں اہل عرب خانہ کعبہ کی زیارت کے لئے نکلتے تھے اس لئے اس کا نام ذوالحجہ پڑ گیا کیونکہ حج کے لغوی معنی قصد وارادہ کے ہیں، عہد جاہلیت میں اس ماہ کو ’’برک‘‘ یعنی اونوں کو قربانی کے لئے روکے رکھنا کہا جاتا تھا۔

اہم واقعات:

٭ بیعت عقبہ اولی و ثانیہ کا واقعہ اس ماہ میں پیش آیا۔

 حمزہ بن عبد المطلب اور عمر بن خطاب رضی الله عنما اسی ماہ میں مشرف بہ اسلام ہوئے۔

٭ حجتہ الوداع اسی ماه 10ھ کو پیش آیا۔

٭ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہا کو اسی ماہ 23 ھ میں شہید کیا گیا۔

٭ ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی وفات اسی ماہ 44ھ میں ہوئی۔

٭ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی وفات اسی ماہ 73ھ میں ہوئی۔

٭ شہاب الدین احمد بن علی بن حجر العسقلانی رحمہ اللہ کی وفات اسی ماہ 852ھ کو ہوئی۔

٭ علامہ حافظ حکمی رحمہ اللہ کی وفات اسی ماہ نے 1377ھ کو ہوئی۔

٭ محمد امین شنقیطی کی وفات اسی ماہ 1393ھ کو ہوئی۔

٭ عبد العزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ کی پیدائش 12 ذی الحجہ 1330ھ موافق 22 نومبر 1913 ء کو ہوئی۔

٭٭٭٭٭