مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا

عن أبي حُمَيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : إِذَا دَخَلَ أَحَدُكَمَ المسجد فليقل: اللهمَّ افْتَحُ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خرَجَ فَلْيَقُلْ: اللهمَّ إِنِّي أَسأَلُكَ مِن فَضلِكَ (اخرجه مسلم)
(صحیح مسلم: کتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب ما يقول إذا دخل المسجد.)
ابو حمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو یہ دعا پڑھے: ’’اللَّهُمَّ افَحُ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ‘‘
اسے اللہ اپنی رحمت کے دروازے میرے لئے کھول دے۔ اور جب باہر نکلے تو کہے: ’’ اللهمَّ إِنِّي أَسأَلُكَ مِن فَضلِكَ ‘‘
اے اللہ میں تجھ سے تیرے فضل کا طلب گار ہوں۔
وَعَنْ عَبد الله بن عمرو بن العاص رضى اللهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّهُ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْمَسجِدَ قَالَ: أَعُوْذُ بِاللهِ الْعَظِيْمِ وَبِوَجْهِهِ الكَرِيْمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ، قَالَ : أَقَط، قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ فَإِذَا قَالَ ذلك، قَالَ الشَّيْطَانُ حَفِظَ مِنِّى سَائِرَ اليَوْمَ (أخرجه أبو داود)
(سنن ابو داود: کتاب الصلاة، باب ما يقول الرجل عند دخوله المسجد، وصححه الألباني في صحيح سنن ابی داود: (٤٦٦)
عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ جب مسجد میں داخل ہوتے تو کہا کرتے تھے۔ أَعُوْذُ بِاللهِ الْعَظِيْمِ وَبِوَجْهِهِ الكَرِيْمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيْمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ، ميں شیطان مردود کے شر سے اللہ تعالی کی پناہ چاہتا ہوں جو انتہائی عظمت والا ہے، میں اس کے انتہائی محترم چہرے اور اس کے سلطان قدیم کی پناہ لیتا ہوں۔ فرمایا صرف یہی کہوں ، میں نے کہاہاں ۔ انسان جب یہ کہہ لیتا ہے تو ابلیس کہتا ہے کہ آج سارے دن کے لئے یہ مجھ سے محفوظ ہو گیا۔
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيُسَلِّم عَلَى النَّبِيَّ وَلْيَقُلْ : اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رحْمَتِكَ، وَإِذَا خَرَجَ فَلْيُسَلِّمُ عَلَى النبي ﷺ وَلْيَقُلُ: اللَّهُمَّ اعْصِمْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْم. (أخرجه ابن ماجه)
(سنن ابن ماجه، كتاب المساجد والجماعات، باب الدعاء عند دخول المسجد، وصححه الألباني في صحیح سنن ابن ماجه (7727)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو نبیﷺ پر سلام بھیجے اور کہے: ’’ اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رحْمَتِكَ ‘‘ "اے اللہ ! اپنی رحمت کے دروازے میرے لیے کھول دئے۔ اور جب باہر نکلے تو نبی ﷺ پر سلام بھیجے اور کہے: ’’اللَّهُمَّ اغْصِمْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرجيم‘‘ اے اللہ! مجھ کو شیطان سے بچا۔
تشریح:
رسول اللہ ﷺ سے مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کی دعا ثابت ہے اور آپ ے نے اس کے پڑھنے کا حکم بھی دیا ہے، اس دعا میں اللہ تعالیٰ کا فضل طلب کیا گیا ہے۔ اور شیطانوں کے شرسے نمازیوں کو محفوظ رکھنے کی دعا کی گئی ہے۔
فوائد:
٭ مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کے وقت مسنون دعا پڑھنا مستحب ہے۔
٭ اس دعا کے ذریعہ ان شاء اللہ مسلمان شیطانوں کے مکر و فریب سے محفوظ رہے گا۔
٭ اللہ تعالیٰ کے ذکر کی کافی فضیلت ہے۔
٭٭٭٭٭