
آج دو رفتن میں کلمہ حق کی اہمیت و ضرورت بہت زیادہ ہے، جب کہ بدعات ، خرافات اور خواہش نفس کی تکمیل کے لیے حلال و حرام کی تمیز ختم ہو چکی ہے، ایسی صورت حال میں حق گوئی و بے با کی معاشرہ کی ہر سطح ہر زیادہ ضرورت ہے۔ ظالم کو ظلم سے روکنا، مظلوم کا ساتھ دینا، فر دو جماعت میں کلمہ حق کہنے والے رجال کار، جو ضرورت پڑنے پر ظالم حکمران کے سامنے بھی حق گوئی سے گریز نہ کریں۔ اسلامی تہذیب کا فروغ ، حیا، پردہ، اسلامی شعائر اور مذہبی مقدسات کو فروغ دینا، یہ کلمہ حق کا ابلاغ ہے، جس کی موجودہ حالات میں مغربی کلچر کے مقابلے میں بہت ضرورت ہے۔
ڈاؤن لوڈ