
معجزے کا معنی و مفہوم :
جہاں تک معزے کے لغوی مفہوم کا تعلق ہے تو وہ ہے مد مقابل کو مقابلے میں ہرا دینا اور عاجز کردینا۔ یہ ایک خارق عادت امر ہے، جو لوگوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اس جیسا کام کرنے سے عاجز کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس معجزے کو اس شخص کے ہاتھوں ظاہر کرتا ہے جس کو وہ اپنی نبوت کے لیے چن لیتا ہے تا کہ وہ معجزہ اس نبی کی سچائی اور اس کی رسالت کی صحت پر دلالت کرے۔
