
اہل ایمان کی باہمی محبت کی بنیادیں
محبت کی بنیاد، ایمان، اخلاص اور اعمال صالحہ :
جو لوگ صدق دل سے ایمان لائے ، پھر انھوں نے اخلاص کے ساتھ اور کتاب وسنت کی اتباع کرتے ہوئے نیک اعمال کیے ، تو اللہ تعالیٰ بہت جلد ایمان والوں کے دلوں میں ان کے لیے بہت بڑی محبت رکھ دے گا ، جب کہ دشمنوں کے دلوں میں ان کی ہیبت اور رعب ڈال دے گا۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا [مريم :96]
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، عنقریب ان کے لیے رحمان محبت پیدا کر دے گا۔“ دوسرے مقام پر ارشاد باری تعالیٰ ہے :