
اللہ تعالیٰ نے اسلامی بھائی چارے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے رنگ ونسل؛ زبان، انساب اور حالات مختلف ہونے کے باوجود مسلمانوں کو دینی اعتبار سے بھائی بھائی قرار دیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اہل ایمان ہر حال میں ایمانی اخوت برقرار رکھیں اور باہمی انتشار اور فساد سے بچیں۔
اللہ تعالیٰ نے دین اسلام میں اُس کام کا حکم دیا ہے جو باہمی محبت والفت کا باعث بنے ، باہمی اتحاد کو نعمت قرار دیا ہے، جب کہ فرقہ بازی اور اختلاف کا سبب بننے والے ہر کام سے منع کیا ہے، جو انتشار اور فساد کا ذریعہ ہو۔
اسلامی بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو مختلف احکامات دیے ہیں، مثلاً : مسلمانوں کے ایک دوسرے حقوق ، سلام کرنا ، تحائف دینا، دعوت قبول کرنا، بیمار پرسی کرنا، ایک دوسرے کی خیر وخواہی کرنا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا، یہ حقوق دراصل اسلامی اخوت کو قائم اور دنیا میں مسلمان کا تشخص برقرار رکھنے کے لیے ہے۔
