نفس میں استغناء پیدا کرنے کے اسباب

اس مادی زندگی میں انسان مال کمانے کی مشین بن کر رہ گیا ہے۔ صبح سے شام تک اور شام سے رات بستر پر آگرنے تک ، بس ایک ہی فکر ستائے رکھتی ہے کہ کہاں سے کمانا ہے اور کہاں کہاں خرچ کرنا ہے۔ مال کمانے کے لیے بھی انسان طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے اور جائز و نا جائز کی پروا کیے بغیر چند دنوں کے اندر ہی اپنی خواہشات کے حسیں خواب کو تعبیر کا جامہ پہنانے کی کوشش میں رہتا ہے۔ وہ اس راستے پر کہ جس کا کوئی اختتام نہیں، ایسا سرپٹ دوڑتا رہتا ہے کہ اسی وقت بریک لگتی ہے جب آگے قبر کا گڑھا آجاتا ہے اور وہ اس میں گر جاتا ہے۔ پھر پشیمانی کا آسمان ٹوٹ پڑتا ہے اور اسے تب احساس ہوتا ہے کہ جو مقصد اللہ تعالیٰ نے مجھے دے کر بھیجا تھا، وہ تو میں نے حاصل ہی نہیں کیا

ڈاؤن لوڈ
مزید دیکھیں
مزید دیکھیں