
رمضان کے علاوہ سال بھر میں بے شمار نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ روزہ رکھنا جہاں قرب الہی، تقوی، المیت ، جسمانی اور روحانی طور پر مفید ہے ، وہاں آخرت میں بے حساب اجر و ثواب اور رضائے الہی کا ضامن بھی ہے۔ نفلی روزوں کے متعلق اللہ تعالی کا فرمان ہے :
فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ]
اور جو اپنی خوشی سے کچھ زیادہ بھلائی کرے، تو یہ اسی کے لیے بہتر ہے۔ لیکن اگر تم سمجھو، تو تمہارے حق میں اچھا یہی ہے کہ روزہ رکھو۔ “ [البقرة: 184]