تسبیح پڑھنے کی فضیلت
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ : مَنْ قَالَ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَتْ لَهُ عَدْلٌ عَشْرٍ رِقَابِ وَكُتِبَتْ لَهُ مِائَةُ حَسَنَةٍ ومُحِيَتْ عنهُ مِائَةُ سَيِّئَةٍ وَكَانَتْ لَهُ حِرْزًا مِنَ الشَّيْطَانِ يَومَهُ ذَلِكَ حَتَّى يُمْسِي وَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا جَاءَ بِهِ إِلَّا أَحَدٌ عَمِلَ أَكْثَرَ مِنْ ذٰلِكَ. وَمَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ في يَوْمِ مَائَةَ مَرَّةٍ حُطَّتْ خَطَايَاهُ وَلَو كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ، (أخرجه مسلم).
(صحيح مسلم: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار، باب فضل التهليل والتسيح والدعاء)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جوشخص دن میں سو مرتبہ یہ کلمات کہے گا: ’’ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ‘‘اسے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا، اس کے لئے ایک سو نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کی ایک سو برائیاں منادی جائیں گی۔ اور یہ کلمات اس کے لئے اس دن شام تک شیطان سے بچاؤ کا ذریعہ ہوں گے۔ اور (قیامت والے دن) کوئی شخص اس سے زیادہ فضیلت والا عمل لے کر حاضر نہیں ہوگا سوائے اس شخص کے جس نے اس سے زیادہ یہ عمل کیا ہوگا۔ اور جس نے شخص نے ’’سُبحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِہِ‘‘ ایک دن میں سو مرتبہ کہا تو اس کے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ : مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ وَحِينَ يُمْسِي: ’’سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ‘‘ مِائَةَ مَرَّةٍ لَمْ يَأْتِ أَحَدُ يَوْمَ الْقِيَامَة بِأَفْضَلَ مِمَّا جَاءَ بِهِ إِلَّا أَحَدٌ قَالَ مِثْلَمَا قَالَ أَوْ زَادَ عَلَيْهِ (أخرجه مسلم)
(صحيح مسلم: كتاب الذكروالدعاء والتوبة والاستغفار، باب فضل التهليل والتسبيح والدعاء.)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے صبح اور شمام کو سو مرتبہ ’’سبحان الله وبحمدہ‘‘ کہا تو قیامت کے دن کوئی شخص اس سے زیادہ فضیلت والا عمل لے کر حاضر نہیں ہوگا، ہوائے اس آدمی کے جس نے اسی جیسا پڑھا، راوی کا بیان ہے یا اس سے زیادہ پڑھا۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ : كَلِمَتَانِ خفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ: سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ. (متفق عليه).
(صحیح بخاري كتاب الأيمان والنذور، باب اذا قال والله لا اتكلم اليوم فصلي أو قرأ أو سبح، صحيح مسلم: كتاب الذكر والدعاء والتربة والاستغفار، باب فضل التهليل والتسبيح والدعاء)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دو کلمے جو زبان پر ہلکے، میزان میں بھاری اور رحمن کو بہت پیارے ہیں۔ (اور وہ یہ ہیں) ’’سُبْحانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ العَظِيم‘‘ اللہ تعالی پاک ہے اپنی تعریفوں اور خوبیوں کے ساتھ اللہ تعالی پاک ہے، جو عظمتوں والا ہے۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: لأَنْ اَقُوْلَ: سُبْحَانَ اللهِ، وَالحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا طَلَعَت عَلَيْهِ الشَّمْسُ (اخرجه مسلم)
(صحیح مسلم: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار، باب فضل التهليل والتسبيح والدعاء.)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے ’’سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ‘‘ کہنا ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔
عَنْ أَبِي ذَرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ سُئِلَ : أَيُّ الْكَلَامِ اَفْضَلُ؟ قَالَ : مَا اصْطَفاهُ اللهُ لِمَلائِكَتِهِ أَوْ لِعِبَادِهِ، سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ. (اخرجه مسلم).
(صحیح مسلم: كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار، باب فضل سبحان الله وبحمده.)
ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا: سب سے اچھا کلام اللہ تعالی کے نزدیک کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالی کے نزدیک سب سے محبوب کلام ’’ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ.‘‘ ہے جسے اللہ تعالی نے اپنے فرشتوں (یا بندوں) کے لئے اختیار کیا ہے۔
تشریح:
اللہ تعالیٰ کی تسبیح وتہلیل اور ذکر واذکار کرنا بہترین عمل ہے۔ انسانوں کو ہمیشہ اپنے آپ کو ذکر الہی میں مشغول رکھنا چاہئے کیونکہ اس کے ذریعہ انسان کے درجات بلند کئے جاتے اور گناہ مٹائے جاتے ہیں۔ رسول اکرم ا نے فرمایا کہ سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْم‘‘ ایسے کلمات میں جو پڑھنے کے اعتبار سے زبان پر ہلکے، وزن کے اعتبار سے نیکیوں کے پلڑے میں بھاری اور اللہ تعالی کے نزدیک سب سے محبوب ہیں کیونکہ یہ کلمات اللہ تعالی کی تعریف، خوبی، پاکیزگی اور عظمت پر مشتمل ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ذکر الہی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
فوائد:
٭ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْم‘‘ اللہ تعالی کے نزدیک سب سے محبوب کلمات ہیں۔
٭ ذکر واذکار اور تسبیح وتہلیل گناہوں کے معاف کرنے کا ذریعہ ہیں۔
٭ صبح و شام سُبْحَانَ اللهِ وَ بِحَمْدِهِ سومرتبہ پڑھنا بہترین عمل ہے۔
٭٭٭٭