یا باغی الخیر اقبل

عمل کی اہمیت:
یہ بات بہت اہم اور اساسی ہے کہ ہر شخص کی دُنیوی اور اُخروی کامیابی عمل ہی کی مرہون منت ہے۔ بے عمل انسان کسی بھی میدان میں کامیاب نہیں ہو پاتا۔ دینی اعتبار سے قطع نظر دُنیوی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو کبھی ایسے شخص کو کامیابی نہیں ملی جو عمل کا خوگر نہ ہو۔ دنیا میں ترقی وہی پاتا ہے جو عمل ( کام) کا دھنی ہوتا ہے، وہ  الگ بحث ہے کہ اس کا عمل کیسا ہے۔ البتہ دینی اعتبار سے دیکھا جائے تو انسان سے صرف عمل نہیں بلکہ نیک عمل مطلوب ہے۔

ڈاؤن لوڈ