
آخرت کی تیاری کے سلسلے میں اللہ تعالی کی اپنے بندوں پر عظیم رحمت و مہر بانی ہے کہ اُس نے آخرت کے حالات کو دین اسلام میں کھول کر بیان کر دیا ہے۔ مثلاً : مرتے وقت سکرات الموت کا طاری ہونا، نیک و بدروحوں کا فیصلہ ، قبر میں سوال و جواب ، عذاب قبر کی تفصیل ، جنت اور اہل جنت کی صفات، جہنم اور اہل جہنم کی صفات ، حساب و کتاب ، میزان اور نامہ اعمال کا دیا جانا، دین اسلام میں امور آخرت کے حوالے سے کوئی پہلو تشنہ نہیں چھوڑا گیا۔ اس ساری تفصیل کے بعد جو آخرت کا ارادہ کرے، پھر اس کے لیے محنت کرے، یاد نیا پرستی میں غرق ہو کر آخرت کو بھول جائے، یہ انسان کی اپنی مرضی ہے۔
ڈاؤن لوڈ