آخری زمانے میں بتوں کی پوجا
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:
((لَا يَذْهَبُ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ حَتّٰى تُعْبَدُ اللَّاتُ وَالْعُزى))
’’دن اور رات ( کا سلسلہ) اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک کہ لات اور عزیٰ کی عبادت (دوبارہ) نہ ہونے لگے۔‘‘
میں نے کہا: اللہ کے رسول! جب اللہ تعالی نے یہ آیت:
﴿هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰی وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَی الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ۠﴾ (الصف9:61)
’’وہ ذات جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے ہر دین پر غالب کر دے، چاہے یہ مشرکین کو ناگوار گزرے۔ ‘‘ نازل فرمائی تو میں سمجھتی تھی کہ یہ کام مکمل ہو گیا ہے (اور اب عرب میں دوبارہ بھی بت پرستی نہیں ہو گی)۔
آپ ﷺ نے فرمایا:
((إِنَّهُ سَيَكُونُ مِنْ ذٰلِكَ مَا شَاءَ الله، ثُمَّ يَبْعَثُ اللهُ رِيحًا طَيِّبَةً، فَتَوَفىّٰ كُلَّ مَن فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ، فَيَبْقٰى مَنْ لَا خَيْرَ فِيهِ، فَيَرْجِعُونَ إِلَى دِينِ آبَائِهِمْ))
’’اس میں سے جو اللہ نے چاہا وہ عنقریب ہوگا، پھر اللہ تعالی ایک پاکیزہ ہوا بھیجے گا جو ہر اس شخص کو موت کے حوالے کر دے گی جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہوگا، باقی وہی رہ جائیں گے جن میں کوئی خیر موجود نہیں ہوگی، وہ اپنے (مشرک) آباء و اجداد کے دین پر واپس چلے جائیں گے۔ ‘‘
(أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ:2907)
437۔ سیدنا ثوبان رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
((لا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتّٰى يَلْحَقَ قَبَائِلُ مِنْ أُمَّتِي الْمُشْرِكِينَ، وَحَتّٰى تَعْبُدَ قَبَائِلُ مِنْ أُمَّتِي الْأَوْثَانَ)) (أَخْرَجَة أحمد:22395، وأبو داود:4252، والترمذي: 2176، 2202، 2219، 2229، وابن ماجه:10، 3952)
’’قیامت قائم نہیں ہو گی جب تک کہ میری امت کے کچھ قبائل مشرکین کے ساتھ نہ مل جائیں اور کچھ قبائل بتوں کی عبادت شروع نہ کر دیں۔‘‘
438۔ سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتّٰى لَا يُقَالَ فِي الْأَرْضِ: الله الله))(أخرجه مسلم:148)
’’قیامت قائم نہیں ہو گی جب تک کہ زمین میں اللہ اللہ کہنے والے موجود ہیں۔ ‘‘
439۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نبیﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺنے فرمایا:
((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلٰى شِرَارِ النَّاسِ)) (أخرجه سملم 2949)
’’قیامت صرف بدترین لوگوں پر ہی قائم ہوگی۔ “
440۔ سیدنا علباء سُلمی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلٰى حُثَالَةِ النَّاسِ))(أخرجه أحمد:16071)
’’قیامت ردی (حقیر ترین) لوگوں پر ہی قائم ہوگی۔ “