
اللہ کے لیے محبت ؛ ایمان کی علامت
سیدنا ابو ہریرہ بنی اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی الم نے فرمایا :
وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا، وَلَا تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَوَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى شَيْءٍ إِذَا فَعَلْتُمُوهُ تَحَابَبْتُمْ؟ أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! تم تب تک جنت میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک کہ تم ایمان والے نہ بن جاؤ اور تم تب تک ایمان والے نہیں بن سکتے جب تک کہ آپس میں محبت نہ کرنے لگ جاؤ، کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتلاؤں کہ جب تم وہ کرو گے تو آپس میں محبت کرنے لگ جاؤ گے؟ ( وہ یہ ہے کہ ) اپنے درمیان سلام کو خوب عام کرو۔
صحیح مسلم : 54، سنن ابی داود : 5193، سنن الترمذی : 2688، سنن ابن ماجه : 68