دین میں غلو اور شدت پسندی ممنوع و مذموم ہے 276۔سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ((هَلَكَ الْمُتَنَطِّعُونَ)) (أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ:2670) ’’مبالغے اور تکلیف سے کام لینے والے ہلاک ہو گئے۔‘‘ آپﷺ نے یہ بات تین بار ارشاد فرمائی۔ 277۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ بیان…