یتیم کی کفالت اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿فَأَمَّا الْيَتِيْمَ فَلَا تَقْهَرْ﴾ (سورة ضحى، آیت: 9) ترجمہ: پس يتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر۔ دوسری جگہ ارشاد ربانی ہے: ﴿وَيُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهِ مِسْكِيْنًا وَّيَتِيْمًا وَّأَسِيْرًا) (سوره انسان، آیت: 8) ترجمہ: اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں کھانا کھلاتے ہیں مسکین، یتیم اور قیدیوں کو۔ عَنْ سَهْلِ بْنِ…