منبر و محراب کی ذمہ داری ہے کہ یہاں سے ہمیشہ قال اللہ وقال الرسول کی صدا بلند کی جائے ، لوگوں کو دینی تعلیم و تربیت دی جائے، دینی مسائل سے متعلق آگاہی دی جائے ، امت کے شیرازے کو جمع کیا جائے ، معاشرتی خرابیوں کی اصلاح کی جائے ، مسجد کے آداب بتلائے جائیں اور کتاب وسنت کے ساتھ جڑ کر رہنے کی نصیحت کی جائے۔ آج کے دور میں مسلمان فرقہ واریت کا شکار اور اجتماعی نظم و نسق میں کمزور ہو چکے ہیں، ایسے میں لازم ۔ ہے کہ محراب سے اتحاد و اجتماعیت کا درس دیا جائے ، اختلافی مسائل کی جگہ اتفاقی چیزوں کو موضوع بحث بنایا جائے ۔
