كفارة مجلس

عَنْ أَبِي هُرِيرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : مَنْ جَلَسَ فِي مَجْلِسٍ فَكَثَرَ فِيهِ لَغَهُ فَقَالَ قَبْلَ أَنْ يَقُومَ مِنْ مَجْلِسِهِ ذَلِكَ: سُبحانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَن لَّا إِلَهُ إِلَّا أَنْتَ اسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ إِلَّا غُفِرَ لَهُ مَا كَانَ فِي مَجْلِسِهِ ذلكَ. (أخرجه الترمذي)

(سنن ترمذى: أبواب الدعوات عن رسول اللهﷺ، باب ما يقول إذا قام من مجلسه، وقال حسن صحيح غريب، وصححه الألباني في المشكاة: (2433)

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی مجلس میں بیٹھا اور اس میں اس نے بہت سی لایعنی باتیں کیں۔ پھر اپنی اس مجلس سے کھڑے ہونے سے قبل اس نے یہ کہا: ’’سُبْحَانَكَ اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ اسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ‘‘ اے اللہ! تو پاک ہے اپنی خوبیوں کے ساتھ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، میں تجھ سے گناہوں کی معافی مانگتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں ۔ تو اس کے اس مجلس کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔

تشریح:

نبی کریمﷺ نے مسلمانوں کو یہ تعلیم دی ہے کہ جب وہ اپنی مجلسوں سے انھیں تو كفارة مجلس کی دعا (سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَن لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ اَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ) ضرور پڑھ لیا کریں۔ کیونکہ اس کے پڑھنے سے جو کچھ بھی لغویات اور فضول باتیں مجلس میں ہوئی ہوں گی وہ معاف ہو جائیں گی۔

فوائد:

٭ کفارہ مجلس کی دعا سے مجلس کا انتقام کرنا مستحب ہے۔