ماہ رجب المرجب
وجہ تسمیہ: رجب کے معنی ہوتے ہیں کاٹنا، چونکہ اس مہینے میں لوگ پیڑ پودوں اور اس کی شاخوں کو کاٹ دیتے تھے اور اس مہینہ کی عظمت کی وجہ سے اس میں لڑائی بھی نہیں کرتے تھے۔ اس لئے اس کا نام رجب پڑ گیا۔ جاہلیت میں اس ماہ کا نام ’’اصم‘‘ رکھا گیا تھا کیونکہ اس میں تلواروں کی جھنکار نہیں سنائی دیتی تھیں۔
اہم واقعات:
٭ نبوت کے پانچویں سال مکہ سے حبشہ کی طرف ہجرت کی ابتداء اسی ماہ میں ہوئی۔
٭ سریہ عبداللہ بن جحش الاسدی رضی اللہ عنہ کو نخلہ کی طرف اس ماہ میں بھیجا گیا
٭ سریہ ابی عبیدہ عامر بن جراح رضی اللہ عنہ کو قبیلہ جہینہ کی طرف اسی ماہ میں بھیجا گیا۔
٭ نبوت کے دسویں سال اسراء اور معراج کا واقعہ اسی ماہ میں پیش آیا۔
٭ نماز کی فرضیت اس ماہ میں ہوئی۔
٭ غزوہ تبوک اسی ماہ میں پیش آیا۔
٭ خالد بن ولید اور ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہما کی قیادت میں دمشق کی فتح اسی ماہ 13 ھ میں ہوئی۔
٭ زبیر بن عوام کو اسی ماہ 36 ھ میں شہید کیا گیا۔
٭ عمر بن عبد العزیز کی وفات اسی ماہ 101ھ میں ہوئی۔
٭ حسن بصری رحمہ الله اسی ماه 110ھ کو اللہ تعالی کو پیارے ہوئے۔
محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللہ کی وفات اسی ماہ 203 ھ کو ہوئی۔
٭ صلاح الدین ایوبی کی قیادت میں مسلمانوں کا داخلہ بیت المقدس میں اس ماہ کی 27 تاریخ 583ھ موافق 2 جنوری 1187ء ہوا۔
٭٭٭٭