ماه صفر
وجہ تسمیہ : چونکہ اس مہینے میں اہل عرب اپنے شہر کو چھوڑ کر دوسرے شہر منتقل ہو جاتے یا جنگ کے لئے نکل جاتے اور اپنے گھروں کو بالکل خالی چھوڑ دیتے تھے اس لئے اس کا نام صفر پڑا۔ نیز عہد جاہلیت میں اس ماہ کو ’’ناجر‘‘ یعنی سخت گرمی کا مہینہ کہتے تھے۔
اہم واقعات:
٭ رسول اللہ ﷺ کی شادی خدیجہ رضی اللہ عنہا سے اسی ماہ میں ہوئی
٭ غزوہ ابواء یا غزوه ودان اسی ماہ میں پیش آیا۔
٭ غزوہ رجمیع اسی ماہ میں پیش آیا جس میں مرثد بن ابی مرثد غنوی، خبیب بن عدی، عاصم بن ثابت، زید بن دثنہ بیاضی، عبد اللہ بن طارق اور خالد بن بکیر کو دھوکہ سے شہید کیا گیا۔ بئر معونہ کا واقعہ اسی ماہ 4ھ میں پیش آیا جس میں 70 حفاظ کرام کو شہید کیا گیا
٭ وادی قری کو اسی ماہ 7ھ میں فتح کیا گیا۔
عمرو بن العاص، خالد بن ولید، عثمان بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہم اسی ماه 8ھ کو مشرف بہ اسلام ہوئے۔
٭ امیر المومنین علی بن طالب رضی اللہ عنہ اور معاویہ بن ابی سفیان کے درمیان واقعه صفین اسی ماہ 37ھ میں پیش آیا۔
٭ امام مالک بن انس کی وفات اسی ماہ 194ھ کو ہوئی۔
٭ صلاح الدین ایوبی کی وفات 22 صفر 589ھ موافق 3 مارچ 1193ء کو ہوئی۔