ماہ ذوالقعده

وجہ تسمیہ:
چونکہ اس مہینے میں اہل عرب قتل و خونریزی سے رک جاتے تھے اس لئے اس کا نام ذو القعدہ پڑ گیا کیونکہ قعدہ کے معنی بیٹھنا اور رک جانے کے ہیں نیز اس ماہ کی نسبت قعدان یعنی چھوٹے اونٹ کو سواری کے لئے تربیت دینا، کی طرف بھی کی گئی ہے۔ اور عہد جاہلیت میں اس ماہ کو ’’وزنہ‘‘ اور ’’ہواع‘‘ بھی کہا جاتا تھا۔
اہم واقعات:
٭رسول اللہ ﷺ نے زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے اس ماہ 5 ھ میں شادی کی۔
٭ رسول اللہ ﷺ نے میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے اس ماہ 7ھ میں شادی کی۔
٭ ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال اسی ماہ 60 ھ میں ہوا۔
٭ صلح حدیبیہ کا واقعہ اسی ماہ 8ھ میں پیش آیا۔
٭ امام علی بن المدینی شیخ البخاری رحمہ اللہ کا انتقال اسی ماہ 234 ھ میں ہوا۔
٭ احمد بن محمد بن سلامه الطحاوی رحمہ اللہ کی وفات اسی ماہ 321 میں ہوئی۔
٭ شمس الدین بن عثمان الذہبی رحمہ اللہ کی وفات اسی ماہ 748ھ کو ہوئی۔
٭ محمد بن علی بن محمد الشوکانی کی پیدائش اس ماہ 1173ھ میں ہوئی۔
٭٭٭٭