
دنیا کی زندگی میں آسودگی ، امن وامان، اسلام کا نفاذ اور خلافت کا قیام ، اور آخرت کی زندگی میں کامیابی، نجات، فوز و فلاح اور ہمیشہ کے لیے جنت کی خوشخبری اس بات پر منحصر ہے کہ ایمان ، تقوی ، ربانی ہدایات ، تزکیہ نفس اور دین حق کے غلبہ کے لیے اجتماعی جدو جہد کی جائے۔
نجات کا جامع تصور قرآن مجید اور سیرت طیبہ نے جو پیش کیا ہے، دیگر ادیان و مذاہب پیش کرنے سے قاصر ہیں، یہی چیز اسلام کو باقی ادیان سے ممتاز کرتی ہے۔ اسلام نے اصل کامیابی اخروی زندگی کو قرار دیا ہے،