سنت مؤکدہ کی اہمیت

عَنْ أُمِّ حَبِيْبَة رَضِيَ الله عَنْهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: مَنْ صَلّٰى اثْنَتَى عَشَرَةَ رَكْعَةً، وَفِي رَوَايَة: تَطَوُّعًا فِي يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ بَنِي لَهُ بِهِنَّ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ. (اخرجه مسلم).
(صحیح مسلم: كتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب فصل السنن الراتبة قبل الفرائض وبعدهن وبيان عددهن)
ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جو شخص شب و روز میں بارہ رکعت (سنت مؤکدہ) پڑھے گا ان کے بدلہ میں اس کے لئے جنت میں گھر بنایا جائے گا ۔ (ایک روایت میں ہے کہ نفل کے طور پر پڑھی)۔
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِي اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: حَفِظْتُ مِنَ النَّبِيِّ ال عشر رَكَعَاتٍ رَكَعَتَيْنِ قَبْل الظهر، وركعتين بَعْدَهَا، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ المغرب في بيته، وركعتين بعد العشاء فِي بَيْتِهِ، وَرَكْعَتَينِ قَبْلَ صلاة الصبح (متفق عليه)
(صحیح بخاری کتاب التهجد، باب الركعتين قبل الظهر، صحيح مسلم: كتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب فضل السنن الراتبة قبل الفرائض)
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مجھے نبی کریم ﷺ کی دس رکعت (سنتیں یاد ہیں، ظہر سے پہلے دو رکعت، ظہر کے بعد دو رکعت، مغرب کے بعد دو رکعت گھر میں عشاء کے بعد دو رکعت گھر میں، اور فجر کی نماز سے پہلے دور کعت ۔
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنهَا أَنَّ النبي كَانَ لَا يَدَعُ أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ. (أخرجه البخاري)
(صحيح بخاري: كتاب الجمعة، باب الركعتين قبل الظهر)
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ظہر سے پہلے چار رکعت سنت اور صبح کی نماز سے پہلے دو رکعت سنت نہیں چھوڑتے تھے۔
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: صَحِبَتُ النَّبِيُّ الله فَلَمْ أَرَهُ يُسَبِّحُ فِي السَّفَرِ (أخرجه البخاري)
(صحیح بخاری: کتاب الجمعة، باب من لم يتطوع في السفر دبر الصلاة قبلها.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی صحبت میں رہا ہوں۔ میں نے آپ ﷺ کو سفر میں کبھی سنت موکدہ پڑھتے نہیں دیکھا۔
تشریح:
نبی کریمﷺ سے کچھ سنتیں ثابت ہیں جنہیں رسول اکرمﷺ ہمیشہ پڑھتے تھے اور اس کے پڑھنے کی ترغیب دیتے تھے اسے سخن رواتب یا سنت مؤکدہ کہا جاتا ہے جو فرض نماز سے قبل یا بعد میں پڑھی جاتی ہیں، دن اور رات میں یہ بارہ رکعت ہوتی ہیں اس کی حفاظت کرنے والے کے لئے جنت کی بشارت دی گئی ہے البتہ یہ سنتیں حالت سفر میں معاف ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں ان سنتوں پر مداومت کرنے اور ان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
فوائد:
٭ سنت مؤکدہ کی حفاظت کی تاکید آئی ہے۔
٭ سنت مؤکدہ یہ میں ظہر سے پہلے چار رکعت بعد میں دو رکعت، مغرب کے بعد دورکعت، عشاء کے بعد دو رکعت، اور فجر سے قبل دو رکعت ۔
٭ سنت موکدہ کی حفاظت پر کافی اجر ہے۔
٭ دوران سفر سنت مؤکدہ ترک کرنا سنت ہے۔
٭٭٭٭