نبیﷺکی وفات سے حوالے سے دو مؤقف پائے جاتے ہیں:
پہلا مؤقف یہ ہے کہ نبیﷺاپنی دنیاوی زندگی گزارنے کے بعد برزخی زندگی گزار رہے ہیں، ان کی برزخی زندگی کو بالکل دنیاوی زندگی قرار دینا سراسر گمراہی اور ضلالت ہے۔
دوسرا مؤقف یہ ہے کہ نبیﷺاپنی دنیاوی زندگی گزارنے کے بعد عالَمِ برزخ میں بھی دنیاوی زندگی کی طرح زندہ ہیں ، ان کی دنیاوی اور برزخی زندگی میں کوئی بھی فرق نہیں۔