ایمان کے بالمقابل کفر و نفاق ہے۔ ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں رسول اللہ لئے علیم اور مسلمانوں کو کافروں کی بہ نسبت منافقوں سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ ان لوگوں نے ظاہری طور پر ایمان قبول کر کے اپنے دلوں میں کفر و نفاق کو چھپائے رکھا، بظاہر مسلمان ہونے کا دعوی کرتے ، نماز پڑھتے اور لباس…