اللہ تعالیٰ نے اسلامی بھائی چارے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے رنگ ونسل؛ زبان، انساب اور حالات مختلف ہونے کے باوجود مسلمانوں کو دینی اعتبار سے بھائی بھائی قرار دیا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اہل ایمان ہر حال میں ایمانی اخوت برقرار رکھیں اور باہمی انتشار اور فساد سے بچیں۔
اللہ تعالیٰ نے دین اسلام میں اُس کام کا حکم دیا ہے جو باہمی محبت والفت کا باعث بنے ، باہمی اتحاد کو نعمت قرار دیا ہے، جب کہ فرقہ بازی .