فجر کی سنت کے احکام

عنْ عَائِشَةَ رضي الله عنها قالت: كَانَ النَّبِي يُخَفِّفُ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ حَتّٰى إِنِّي لأقولُ : هَلْ قَرَأَ بِأُمِّ الْكِتَابِ. (أخرجه البخاري).
(صحیح بخاری: کتاب التهجد، باب ما يقرأ في ركعتي الفجر)
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صبح کی (فرض) نماز سے پہلے دو (سنت) رکعتوں کو بہت مختصر کرتے تھے۔ میں (دل میں) کہتی کہ آپ نے ان رکعتوں میں سورہ فاتحہ پڑھی بھی یا نہیں ؟
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ ﷺ يُصَلَّى رَكْعَتِي الفَجْرِ إِذَا سَمِعَ الْأَذَانَ وَيُخَفِّفًهُمَا (أخرجه مسلم).
(صحیح مسلم، کتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب استحباب رکعتی سنة الفجر والحث عليهما وتحفيفهما)
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب آپ اذان کی آواز سنتے تو دور کعت پڑھتے اور ان میں تخفیف فرماتے۔
وَعَن أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِىَ اللهُ عَنْهُ أَنْ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَرَأَ فِيْ رَكْعَتَي الْفَجِرِ: ﴿قُل يَا أَيُّهَا الكَافِرُوْنَ و قُلْ هُوَ اللهُ أَحَد﴾ (أخرجه مسلم).
(صحیح مسلم: كتاب صلاة المسافرین و قصرها، باب استحباب رکعتى سنة الفجر والحث عليهما وتخفيفهما)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بیشک رسول اللہ ﷺ نے فجر کی دورکعتوں میں یہ دو سورتیں پڑھیں ﴿قل يا أيها الكَافِرُونَ اور قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ يَقْرَأُ فِي رَكعَتَي الفَجرِب ﴿قُل يَا أَيُّهَا الكَافِرُوْنَ﴾ و ﴿قُل هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ (اخرجه أحمد)
(مسند أحمد: كتاب باقي مسند الأنصار، حديث السيدة عائشة رضي الله عنها (١٨٤/٦).
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، بیشک رسول اللہ فجر کی دو سنتوں میں یہ دو سورتیں پڑھتے تھے، ﴿قُل يَا أَيُّهَا الكَافِرُوْنَ﴾ و ﴿قُل هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾
وَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ يَقْرَأُ فِيْ رَكْعَتَي الْفَجْرِ، فِي الْأُوْلٰى مِنْهُمَا : ﴿قُوْلُوْا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا﴾ (البقرة: 136) الآية الَّتِي فِي الْبَقَرَةِ وَفِي الآخَرَةِ مِنْهُمَا ﴿وآمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدُ بِأَنَّا مُسْلِمُوْنَ﴾ (آل عمران:52) (اخرجه مسلم)
(صحیح مسلم، کتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب استحباب رکعتی سنة الفجر والحث عليهما وتخفيفهما)
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ فجر کی دور کعتوں (سنتوں) میں سے پہلی رکعت میں سورہ بقرہ کی یہ آیت پڑھتے ﴿قُوْلُوْا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا﴾ (البقرة: 136) (آخر تک)اور دوسری رکعت میں ﴿وآمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدُ بِأَنَّا مُسْلِمُوْنَ﴾ پڑھتے۔
تشریح:
رسول اللہ ﷺ فجر کی سنت کو بہت ہلکی پڑھتے تھے۔ اس میں سورہ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں سورہ کافرون، دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھتے، یا پہلی رکعت میں
آیت ﴿قُوْلُوْا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا﴾ (البقرة: 136) (آخر تک)اور دوسری رکعت میں ﴿وآمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدُ بِأَنَّا مُسْلِمُوْنَ﴾ پڑھتے تھے۔
فوائد:
٭ فجر کی سنت کو ہلکی پڑھنا مستحب ہے۔
٭ فجر کی سنت میں سورہ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں سورہ کافرون، دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص، یا پہلی رکعت میں آیت: ﴿قُوْلُوْا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا﴾ (البقرة: 136) (آخر تک)اور دوسری رکعت میں ﴿وآمَنَّا بِاللَّهِ وَاشْهَدُ بِأَنَّا مُسْلِمُوْنَ﴾ پڑھنا مستحب ہے۔