شفا صرف اللہ تعالیٰ دیتا ہے
756۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺ جب کسی مریض کی عیادت اور بیمار پرسی کرتے تو آپ ﷺاس کے لیےیوں دعا کرتے:
((أَذْهِبِ الْبَأْسَ، رَبِّ النَّاسِ، اِشْفِهِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَّا يُغَادِرُ سَقَمًا)) (أخرجه البخاري: 5675، 5743، 5744، 5750، ومُسْلِمٌ:2191)
’’اے لوگوں کے رب! بیماری دور کر دے۔ شفا عطا فرما۔ تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں۔ ایسی شفا دے جس کے بعد کوئی بیماری باقی نہ رہے۔‘‘
توضیح و فوائد: دعا یا دوا، حکیم یا ڈاکٹر محض ایک سبب اور ذریعہ ہے۔ ذرائع میں تاثیر اللہ ہی کے حکم سے پیدا ہوتی ہے کیونکہ ذرائع کا خالق بھی اللہ ہے، اس لیے شفا کی نسبت صرف اللہ ہی کی طرف کرنی چاہیے۔